حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ریوائیول احیاء درس علماء کا آن لائن درس اور عوام کے لائیو سوال و جواب کے سلسلہ میں منعقدہ درس کے مدرس مولانا تقی عابدی "نفس معرفت سے تزکیہ نفس تک "کے موضوع پر خطاب کیا۔
مولانا صاحب نے درس کا آغاز خداۓ علیم و حکیم کے نام سے کیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: امیرالمومنین علی علیہ السلام پر مشائخ و عرفا کا سلسلہ آ کر ختم ہوتا ہے۔ امام علی علیہ السلام نے کہا من عرف نفسہ فقد عرف ربہ یعنی جس نے نفس کو پہچان لیا اس نے رب کو پہچان لیا۔ البتہ یہ مسئلہ ہمیشہ زیر بحث رہا ہے، یونان کے فلسفیوں نے بھی بحث کی ہے۔
مولانا تقی عابدی نے کہا: انسان کو اپنے کو پہچاننا مشکل ہے، پوری طرح سے پہچاننا مشکل ہے مگر ایک حد تک انسان اپنے آپ کو پہچانتا ہے۔ علامہ حسن زادہ آملی نے تصوف پر بات کی ہے۔ صرف معرفت نفس پر انہوں نے دو سو دروس کہے ہیں۔ علامہ حسن زادہ آملی کے علاوہ کسی نے بھی اتنی بحث نہیں کی ہے۔ ان کا طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے اپنے طالب علموں سے سوال کیا کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا: امیرالمومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ انسان بہت کچھ جانتا ہے لیکن اپنے آپ کو نہیں پہچانتا۔ علامہ حسن زادہ آملی نے جو بحث کی ہے کہ جب ہم اپنے آپ کو دیکھتے ہیں۔ ہم جو سوچ رہے ہیں کہ کون ہے جو حقیقت جانتا ہے، میں سمجھ رہا ہوں، میں کون ہوں۔ میں سمجھ رہا ہوں، کون ہوں۔ باہر ہوں اندر ہوں، کہاں ہوں۔ یہ جو سمجھنے والی صلاحیت ہے وہ کہاں سے آئی؟۔ اس کا تعلق کس سے ہے؟ مجرد ہے یا مادہ ہے؟ وغیرہ۔
انہوں نے کہا: مادہ کا مطلب ہے اس میں چیز سما جاتی ہے۔ علم مجرد ہے۔ علم اصولی کہتے ہیں جو باہر سے آتی ہے دوسرا جو ہے وہ اندر سے آتا ہے۔ اصولی علم جو باہر سے آ رہا ہے اور دوسرا علم اندر سے آ رہا ہے۔
مولانا تقی عابدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: نفس جسم کا آپریٹر ہے ۔ جسم جو ہے وہ ہارڈ وئیر کی مانند ہے اور نفس اسے چلاتا ہے۔ نفس جو ہے بدن سے جدا نہیں ہے، بدن نفس کا چھوٹا مرحلہ ہے اور نفس حاکم ہے بدن غلام ہے، نفس پاک ہو جائے تو بدن پاک ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا: انسان ایک عالَم ہے۔ ایک چھوٹا عالم ہے انسان میں ایک پورا جہاں چھپا ہوا ہے۔ پورے جہاں کو چھوٹا کر دیا جائے تو انسان بن جاتا ہے اور جہاں کو چھوٹا کر دیا جائے تو انسان بن جائے گا۔ امیرالمومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ دنیا کے تمام معارف میں سب سے بڑا معارف انسان ہے۔ اس میں پھر تزکیۂ نفس کی بات آتی ہے تو جتنا آئینہ صاف ہو گا اتنا صاف دکھائی دے گا۔
آخر میں مولانا صاحب نے انتہائی احسن انداز میں درس کے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے اور دعا کروائی۔
مولانا صاحب کا مکمل درس ریوائیول کے یو ٹیوب چینل پر اور فیس بک پر موجود ہے اور لائیو پروگرام اٹینڈ کرنے کے لیے زوم لنک جوائن کیجئے:
http://www۔ youtube۔ com/c/revivalchanel
http://www۔ facebook۔ com/revivalchanel
ZOOM ID 3949619859
Password 5