۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حضور امام جمعه اهواز در جمع مدیرعامل، معاونین و کارکنان شرکت کشت و صنعت نیشکر دهخدا

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے عشرہ فجر کی آمد پر انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی برکتوں سے آج اس کی کامیابی کے 44 سال گزر گئے ہیں اور انقلاب آج بھی پوری عظمت و قوت و استقامت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور اہواز کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے کہا: آخرت کی فکر انسان اعمال میں بہتری لاتی ہے، خدا نے دنیا کو ایک ذریعہ اور وسیلہ بنایا ہے۔ تمام مادی اور معنوی چیزیں وسیلہ ہیں تاکہ ہم اللہ تعالیٰ تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انسان کے وجود کے اندر بھی اور باہر بھی شیطان ہوتا ہے، باہر کے شیطان کے لیے اندر کے شیطان کو استعمال کیے بغیر انسان کو دھوکہ دینا ناممکن ہے۔

اہواز کے امام جمعہ نے کہا کہ انسان اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ رکھنے کے بعد ہی خدا سے ملاقات کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ تمام انبیاء (ع) کامیابی کا راز یہ تھا کہ انہوں نے مشکلات کو برداشت کیا، آخرت کی فکر انسان کو ترقی اور سربلندی عطا کرتی ہے۔ اگر انسان کو معلوم ہو کہ اسے کہیں حساب و کتاب دینا ہوگا تو بند کمرے میں بھی خود کو گناہوں سے محفوظ رکھے گا۔

انہوں نے عشرہ فجر کی آمد پر انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی برکتوں سے آج اس کی کامیابی کے 44 سال گزر گئے ہیں اور انقلاب آج بھی پوری عظمت و قوت و استقامت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .