۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ موسوی جزائری

حوزہ/ آیت اللہ موسوی جزائری نے کہا ہے: ہمارے ملک کے اندر اور باہر اہلسنت سے بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن ہمیں وہابیت کی طرف سے وحشیانہ یلغار کا سامنا ہے کہ جس کا اہلسنت برادران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

"حوزہ" نیوز ایجنسیکی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب میں واقع شہر اہواز کے امامِ جمعہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے صوبہ خوزستان میں نمائندہ آیت اللہ موسوی جزائری نے ادیان و مذاہب اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران ادیان کے درمیان گفتگو کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر ہم دنیا اور دنیا بھر کے ادیان و مذاہب سے اچھے روابط قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں دوسرے ادیان کی شناخت حاصل کرنی ہو گی تاکہ ہم ادیان کا ایک دوسرے سے تقابل کر سکیں اور پھر تمام ادیان کی مثبت خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے برہان و استدلال کے ذریعے اسلام کی برتری کو ثابت کر سکیں۔

آیت اللہ موسوی جزائری نے اہلسنت بھائیوں سے اچھے تعلقات کی تاکید کرتے ہوئے کہا: ہمیں صوبہ خوزستان میں انحرافی گروہوں سے مقابلے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک ہم نے ان کا مقابلہ کیا ہے جبکہ ملک کے اندر اور باہر ہمارے اہلسنت بھائیوں سے بہت اچھے روابط ہیں لیکن ہمیں وہابیت کی طرف سے وحشیانہ یلغار کا سامنا ہےاور یہ مسئلہ اہلسنت برادران سے ہٹ کر ہے۔

صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: وہابیت شر اور خطرے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اور اس کا سر چشمہ بھی معلوم ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .