"حوزہ" نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع آیت اللہ سید محمد سعید حکیم نے عراق کی ذی قار نامی یونیورسٹی کے میڈیکل اسٹوڈنٹس کے ایک گروہ سے ملاقات میں انہیں علم حاصل کرنے کے ساتھ اپنے کام میں مہارت حاصل کرنے کی بھی دعوت دی اور ان سے کہا کہ وہ معاشرے اور ملک کی خدمت کے لئے سنجیدگی، دقت اور شخصی انگیزے سے محنت کریں۔
انہوں نے میڈیکل اسٹوڈنٹس سے مزید کہا: اپنے آپ کو سیرتِ اہلبیتؑ سے اخذ ہونے والے پسندیدہ اخلاق سے مزیّن کریں۔
انہوں نے آخر میں میڈیکل اسٹوڈنٹس کو مسلّمہ اسلامی اقدار منجملہ خاندانی ارتباط کی پابندی، خداوندِ متعال، قرآن کریم اور صراطِ مستقیم سے ارتباط کے سلسلے میں وقت ضائع نہ کرنے کی تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ