حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے توکل کا صحیح معنی بیان کرتے ہوئے کہا کہ توکل سے مراد یہ نہیں ہے کہ انسان ضروری کوشش اور محنت کو چہوڑ کر کہے کہ خدا پر توکل کرتے هیں. همیں چاہیے کہ پوری جد و جہد کر کے باقی امور کو خداوند متعال پر چھوڑدیں کیونکہ سارے اسباب همارے اختیار میں نهیں ہیں۔
انهوں نے مزید فرمایا کہ خداوند متعال کا قرآن مین ارشاد ہے «وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُه» کے جو بهی خدا پر بہروسہ اور توکل کرے تو خدا ہی اس کے لیے کافی ہے۔
مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے اس دور میں انحراف اور گمراهی کے بےشمار عوامل کی طرف اشاره کرتے ہوئے کہا کہ اگر هم اس پر فتن دور میں اپنے ذمہ داریوں کو نبھانے کے ساتھ اپنے آپ کو خدا کے حوالہ نہ کریں، توہمارے جوان اور ملک اور ہم سب خطرے میں پڑھ جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے اس ماه مبارک رمضان میں خدا کی پناه لیں اور عہد کریں کہ توکل کے ساتھ ہر ممکن جد و جہد اور کوشش کرینگے۔