۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام و المسلمین حمید  ملکی ایران کے دینی مدارس میں تربیتی اور اخلاقی امور کے معاون

ایران کے دینی مدارس میں تربیتی اور اخلاقی امور کے معاون نے کہا: دینی مدارس میں اخلاق اور تربیت کے ارتقاء کے لئے ایک جامع تربیتی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے اور اس کا ایک سال قبل آغاز بھی ہو گیا ہے اور دینی مدارس میں اخلاقی اور تربیتی اعتبار سے اس کے بہت اچھے نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔

نیوز ایجنسی "حوزہ"  کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین حمید  ملکی نے دینی مدارس میں تربیتی اور اخلاقی امور کے معاونین کے ساتھ ۱۷ ویں نشست میں  تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا: دینی مدارس میں تربیتی حوالے سے اہم ترین عنصر اچھے مدیر اور اچھے استاد کا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا: یہی وجہ ہے کہ تربیت میں استاد کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ استاد ایک دینی مدرسہ میں تربیت کے اعتبار سے بہت مفید کردار ادا کر سکتا ہے۔

دینی مدارس میں تربیتی اور اخلاقی امور کے معاون نے مزید کہا:کامیاب استاد وہ ہے جس میں مربی،  استاد اور باپ کی خصوصیات پائی جاتی ہوں یعنی وہ طلاب کی تربیت اور ان کے اخلاقی ارتقاء کو اہمیت دے اور صرف چند ابحاث کی تدریس کی فکر میں نہ ہو۔

انہوں نے کہا: ہم گذشتہ علماء کی سوانح حیات میں دیکھتے ہیں کہ جو اعلیٰ اخلاق اور تربیتی درجات پر پہنچے ہیں ان میں زیادہ تر وہ افراد تھے جو مدرسہ علمیہ میں تربیت کو اہمیت دیتے تھے اور اس کا اہتمام کرتے تھے اور استاد بھی طلاب کے لئے مربی اور باپ کا کردار ادا کرتے تھے۔

حجت الاسلام و المسلمین ملکی نے کہا: تربیتی مباحث کے اجراء کے لئے کسی خاص انفراسٹرکچر کی ضرورت نہیں ہےبلکہ تربیتی امور کے لئے تبسّم، پدرانہ نگاہ، اظہارِ الفت اور استاد کی طلباء کی خوشی اور غمی میں شرکت ہی کافی ہے حتی کہ تربیت کے لئے کسی علاقہ میں تفریحی پروگرام کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .