۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت اللہ مصباح یزدی

حوزہ/ امام خمینی تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ آیت اللہ مصباح یزدی نے عذاب میں مبتلا ہونے کی اسباب میں سے ایک سبب امور دنیا کو آخرت پر مقدم کرنا قرار دیا۔

حوزہ خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ آیت اللہ مصباح یزدی نے عذاب میں مبتلا ہونے کی اسباب میں سے ایک سبب امور دنیا کو آخرت پر مقدم کرنا قرار دیا۔

آیت اللہ مصباح یزدی نے گذشتہ رات درس اخلاق میں فرمایا: انسانی زندگی کی ایک خطرناک ترین مشکل اور آفت دنیا طلبی ہے جس سے قرآنی فرامین دوری کا حکم دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف دعوای ایمان حقیقی مومن ہونے کی دلیل نہی بلکہ اطاعت اور احکام الہی پر عمل سے حقیقت ایمان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

امام خمینی تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ نے ایک غلط سوچ کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ بعض لوگ سمجتے ہیں کہ دنیا اور آخرت کو جمع کرنا ممکن نہی اور اگر کویی طالب آخرت ہے تو دنیا کو مکمل چہوڑدے یا جو دنیاوی نعمتوں کو چاہتا ہے تو آخرت کو، جبکہ حیات دنیا قیامت اور آخرت کلیے مقدمہ اور وسیلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وہاں سے شروع ہوتا ہے جب انسان منفعت دنیا کو مصلحت آخرت پر ترجیح دیتا ہے اور یہی کام عذاب میں گرنے کا سبب بنتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .