۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امیر جماعت اسلامی پاکستان

حوزہ/سینیٹر سرا ج الحق نے کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل ملک و قوم کے لیے اللہ کا خاص انعام ہے۔متحد ہ مجلس عمل کے قیام سے اسلام دشمن قوتوں کے خواب چکنا چورہوگئے ہیں اور جو لوگ دینی جماعتوں کو فرقہ وارنہ بنیاد پر باہم دست وگریبان کرکے اسلامی اخوت اور بھائی چارے کوختم کرناچاہتے تھے اور ملک میں سیکولر اورلبرل ازم کے خواب دیکھ رہے تھے انہیں سخت ہزیمت اور شرمندگی کامنہ دیکھنا پڑاہے۔

حوزہ خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں قوم متحدہ مجلس عمل پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہارکریگی۔خیبر پختونخواہ میں وزیرا علیٰ متحدہ مجلس عمل کا ہوگا اور مرکز میں بھی ایم ایم اے ایک موثر کردار اداکرے گی۔

 سینیٹر سرا ج الحق نے کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل ملک و قوم کے لیے اللہ کا خاص انعام ہے۔متحد ہ مجلس عمل کے قیام سے اسلام دشمن قوتوں کے خواب چکنا چورہوگئے ہیں اور جو لوگ دینی جماعتوں کو فرقہ وارنہ بنیاد پر باہم دست وگریبان کرکے اسلامی اخوت اور بھائی چارے کوختم کرناچاہتے تھے اور ملک میں سیکولر اورلبرل ازم کے خواب دیکھ رہے تھے انہیں سخت ہزیمت اور شرمندگی کامنہ دیکھنا پڑاہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل آنے والے دنوں میں ملتان،کراچی پشاور، کوئٹہ اور روالپنڈی میں بڑے بڑے اجتماعات کرے گی ۔ہم عوام کو اتحاد و یکجہتی کے فروغ، کرپشن کے خاتمہ اور کلین گرین پاکستان کے ایجنڈے پر متحد کریں گے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .