"حوزہ" نیوز ایجنسی، حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا کہنا تھا کہ تمام شیعیان پاکستان الیکشن میں ضرور شرکت کریں.
حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال:
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی
سلام علیکم
پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔
الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟
ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
با احترام و اکرام
حوزات علمیہ کی آفیشل نیوز ایجینسی.
Www.hawzahnews.com
جواب آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی:
باسمه تعالی
علیکم سلام
اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ شرکت کرنا اور با صلاحیت افراد کا انتخاب شیعوں کی ترقی اور تقویت کا باعث بنتا ہے لذا ضروری ہے کہ سب اس میں شرکت کریں.
ناصر مکارم شیرازی
۷/۷/۲۰۱۸
فارسی میں خبریں: http://hawzahnews.com/detail/News/455626
انگریزی میں خبریں: http://en.hawzahnews.com/detail/News/352551
عربی میں خبریں: http://ar.hawzahnews.com/detail/News/355118