۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرگل

حوزہ/ جموں و کشمیر میں رہنے والے مسلمانوں نے ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں پر اسلامی انقلاب کے اثرات پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور عوام کے ایک گروپ نے ایرانی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انقلاب اسلامی کے اثرات نہ صرف ایران بلکہ ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے دنیا کے مظلوموں کو ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور مظلوموں کی حمایت کا حوصلہ دیا ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل کے علاقے اور کشمیر کے عوام نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران دنیا بھر کی مظلوم اقوام کے لیے ایک امید کی کرن ہے، اگر دوسری قومیں ظالم حکومتوں کے خلاف اٹھنا چاہتی ہیں تو انہیں ایرانی قوم کے انقلاب کو رول ماڈل کے طور پر دیکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ کشمیری اور خاص کر کرگل کے لوگ انقلاب اسلامی ایران کو دل و جان سے پیار کرتے ہیں، خطے کے لوگ انقلاب اسلامی ایران سے وابستہ ہیں اور ایران میں اسلامی انقلاب کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر خطے کے مختلف مقامات کو سجایا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .