۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فرحزاد

حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم (س) نے حرم حضرت معصومہ (س) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: صلوات کا ورد اور اس کا اعادہ، انسان کو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتا ہے ، پیغمبر اسلام (ص) اور اہل بیت علیہم السلام محبوب حقیقی اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوبیت کا پہلا درجہ رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے حرم حضرت معصومہ (س) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: صلوات کا ورد اور اس کا اعادہ، انسان کو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتا ہے ، پیغمبر اسلام (ص) اور اہل بیت علیہم السلام محبوب حقیقی اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوبیت کا پہلا درجہ رکھتے ہیں۔

خطیب حرم معصومہ قم (س) نے مزید کہا: امام ہادی علیہ السلام نے ایک روایت میں فرمایا: إنَّمَا اتَّخَذَ اللّه ُ عَزَّوَجَلَّ ابراهیمَ خَلیلاً لِکَثرَةِ صَلاتِهِ عَلی مُحَمَّدٍ و أهلِ بَیتِهِ علیهم السلام" اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خلیل اس لئے بنایا کیونکہ وہ محمد و آل محمد علیہم السلام پر کثرت سے صلوات پڑھتے تھے۔

انہوں یہ بیان کیا کہ جو شخص زیادہ متواضع ہوگا وہ خدا اور اولیائے الہی سے زیادہ قریب ہوگا، امام حسین علیہ السلام سے ادب کے بارے میں پوچھا گیا جوکہ تمام اچھائیوں کی جڑ ہے، آپ نے فرمایا: «هُوَ اَنْ تَخْرُجَ مِنْ بَیْتِکَ، فَلا تُلْقِیَ اَحَداً اِلاّ رَأَیْتَ لَهُ الْفَضْلَ عَلَیْکَ» ادب کا مفہوم یہ ہے کہ جب آپ گھر سے باہر نکلیں تو جس شخص کو بھی دیکھیں،خو اسے خود سے افضل سمجھیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا : آپ لوگوں کو ان کی ظاہری شکل و صورت کی بنیاد پر نہیں پرکھ سکتے، امام صادق علیہ السلام نے فرمایا؛ گناہوں میں ڈوبا ہوا سخی جوان خدا کے نزدیک کنجوس متقی بوڑھے شخص سے زیادہ محبوب ہے۔ جس طرح غرور شیطان کو کفر کی طرف لے جاتا ہے اسی طرح حرص بھی انسان کو کفر کی طرف لے جاتی ہے۔

انہوں نے کہا: اگر انسان اپنی عاقبت بخیری کی فکر کرے تو دوسروں کے بارے میں غیر منصفانہ رویہ اختیار نہیں کرے گا، تاریخ لوگوں کے انجام کا بہترین ثبوت ہے۔ نہ جانے کتنے لوگ ہیں جنہوں نے زندگی کے آخری لمحات میں اپنا راستہ تبدیل کیا اور شقاوت سے سعادت اور کامیابی کی جانب آگئے۔ اور نہ جانے کتنے ایسے افراد ہیں جو اپنے آخری وقت میں راہ سعادت سے بھٹک گئے اور شقاوت کا راستہ انتخاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .