حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہور روایت «الصَّلاةُ عَمودُ الدِّین» ان احادیث میں سے ہے کہ جسے ہم نے بہت زیادہ سن رکھا ہے۔ اس فرمانِ الہی کے متعلق چند سوالات مطرح کئے جاتے ہیں۔ جن کے ذیل میں جوابات دئے جائیں گے:
ان میں سے ایک سوال یہ ہے کہ "کیا قضا نماز کا ثواب زیادہ ہے یا مستحبی نماز کا؟"۔
واجبات کے بارے میں یہ نظریہ کہ چونکہ وہ واجب ہیں اس لئے ان کا ثواب نہیں ہے، غلط ہے اگرچہ واجب نماز کو انجام دینا انسان کا فرض اور ضروری ہے لیکن اس کا اجر و ثواب بھی بہت زیادہ ہے۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام سے فرمایا "إذا رَأیتَ الناسَ یَشتَغِلُونَ بالفَضائلِ فاشتَغِلْ أنتَ بِإتمامِ الفَرائضِ" یعنی کہ جب آپ دیکھیں کی لوگ واجبات کو چھوڑ کر مستحبات کو انجام دینے میں مشغول ہو گئے ہیں تو آپ واجبات کو انجام دینے میں مشغول ہو جاؤ" (المواعظ العددیة، ص ۳۸۰)
وہ افراد جو مقدس مقامات اور حج کے لئے مکہ جاتے ہیں اگر ان کے ذمہ واجب نمازیں ہیں تو وہ پہلے انہیں ادا کریں البتہ اگر کسی کے ذمہ واجب نمازیں نہیں ہیں تو وہ مستحب نمازیں پڑھیں۔
حوالہ: زیبایی های نماز؛ استاد فرحزاد؛ صفحه ۲۰۶ کا خلاصه