۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فرحزاد

حوزه/ استاد فرحزاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں اپنے بچوں کی اس طرح سے پرورش کرنی چاہیے کہ وہ نماز سے محبت کرنے والے ہوں، نہ کہ نماز پڑھنے والے، کہا: خدا کی ذات سے قربت اس وقت ہوتی ہے جب ہمارے دلوں میں محبت کا نور ہو، جو شخص دل و جان سے نماز اور قرآن کے ساتھ انس برقرار کرے گا وہ ہر طرح کی سازشوں اور انحرافات سے محفوظ رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌ الاسلام‌ والمسلمین فرحزاد نے حرم حضرت فاطمه معصومه (س) میں گزشتہ رات زائرین سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت زہراء (س) کے خطبات اور مختصر کلمات میں معنی خیز حقائق کا سمندر ہے، کہا: «حُبّب اِلَیَّ مِنْ دنیاکُم ثلاثُ: تلاوة کتاب الله والنّظر فی وجه رسول‌الله والانفاق فی‌سبیل‌الله»، حضرت زہراء (س) نے قرآن سے محبت، رسول اللہ (ص) کے چہرے کی طرف دیکھنا اور راہ خدا میں انفاق کرنے کو سب سے افضل عمل قرار دیا ہے۔

خطیب حرم حضرت فاطمه معصومه (س) نے سورہ حجرات کی آیت نمبر 7 کے ذیل میں نماز، قرآن، دینی احکام وغیرہ سے محبت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال فرماتا ہے: «حَبَّبَ إِلَیْکُمُ الْإِیمَانَ وَزَیَّنَهُ فِی قُلُوبِکُمْ وَکَرَّهَ إِلَیْکُمُ الْکُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْیَانَ»؛ خدا نے تمہارے لیے ایمان کو محبوب قرار دے دیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں زینت بخشی ہے اور(اس کے برعکس) کفر و فسق وگناہ کو تمہارے لیے قابلِ نفرت قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے اس آیت مجیدہ «وَمَنْ یَکْفُرْ بِالْإِیمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ وَهُوَ فِی الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِینَ»، کے ذیل میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اور جو شخص اس چیز سے کفر اختیار کرے کہ جس پر ایمان لانا چاہیے، اس کے اعمال باطل اور بے اثر ہوجاتے ہی اور آخرت میں وہ زیان کاروں میں سے ہوگا، کہا: تفاسیر میں؛ امیر المومنین علی (ع) اس آیت مبارکہ اور ایمان کے مجسم مصادیق میں سے ہیں کہ جو شخص ان کی ولایت کو قبول نہیں کرے گا اس کے تمام اعمال برباد ہو جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .