حوزہ نیوز ایجنسی| آیت اللہ بہجت رحمۃ اللہ علیہ "صلوات" کو محبتِ الٰہی میں اضافے کا بہترین راستہ قرار دیتے ہیں۔ وہ نصیحت کرتے ہیں کہ عاشقانہ دل کے ساتھ صلوات پڑھا کریں تاکہ آپ اپنے دل میں خداوند متعال کی محبت کے بڑھنے کو محسوس کر سکیں۔
آیت اللہ بہجت (قدس سرہ) فرماتے ہیں:
> "جو شخص چاہے کہ اس کی دوستی اور محبت زیادہ ہو جائے، تو اذکار اور آداب میں صلوات سے زیادہ آسان کوئی چیز نہیں؛
[ضروری ہے کہ] انسان عاشقانہ انداز میں صلوات بھیجے، تب وہ خود محسوس کرے گا کہ کس طرح اس کی محبت میں اضافہ ہوتا ہے؛
مگر شرط یہ ہے کہ عقیدہ رکھتا ہو اور سمجھتا ہو کہ یہ (صلوات) اسے اپنے معبود اور محبوب کی طرف کھینچ لے جاتی ہے۔"
ماخذ: بہجت الدعاء، صفحہ ۳۵۷









آپ کا تبصرہ