اتوار 11 مئی 2025 - 23:39
آیت اللہ بہجت حقیقت میں ایک ہمہ جہت عالم دین تھے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین فلاحتی نے آیت اللہ محمد تقی بہجت فومنی کی یاد میں منعقدہ اجلاس کمیٹی کے اراکین کے ساتھ نشست میں گفتگو کے دوران کہا: یہ عظیم اسلامی عالم ایک بین الاقوامی شخصیت اور عالمی چہرہ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ گیلان حجت الاسلام والمسلمین رسول فلاحتی نے میں آیت اللہ العظمیٰ بہجت فومنی کی یاد میں قائم کمیٹی کے اراکین کے ساتھ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے اس مرحوم عالم ربانی کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دنیا گریزی، عوام دوستی، علم و تقویٰ ایسے اہم اوصاف ہیں جو تاریخ کے تمام بزرگ علما میں نمایاں رہے ہیں اور یہ تمام صفات آیت اللہ بہجت فومنی میں واضح طور پر نظر آتی تھیں۔

انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ بہجت کی قیمتی علمی تالیفات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: یہ مرحوم عالم نہ صرف ایک عظیم علمی و فقہی شخصیت تھے بلکہ اپنی نفسانی حفاظت اور روحانی کرامات کے ذریعے آج کے دور میں اسلام کی علمی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

آیت اللہ بہجت حقیقت میں ایک ہمہ جہت عالم دین تھے

حجت الاسلام فلاحتی نے کہا: آپ نے اسلامی علوم کی ترویج، کثیر تعداد میں شاگردوں کی تربیت اور اپنے قیمتی علمی آثار کی تخلیق کے ذریعہ خالص محمدی اسلام کی ترویج میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے آیت اللہ بہجت کی فردی اور اجتماعی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہ حقیقتاً ایک ہمہ جہت عالم تھے، جو نہ صرف سوشل ذمہ داریوں میں بلکہ علم اور عرفان کے میدان میں بھی ممتاز تھے اور آج کی نسل اور آنے والے دور کے لیے ایک عظیم نمونہ قرار پائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha