حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام صادق علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ کرمان کے استاد حجت الاسلام عبدالرضا نظری نے کرمان میں شہید سردار سلیمانی کے مزار کے زائرین سے خطاب کے دوران اسلام میں ایک اہم عبادت یعنی قرآن سر پر رکھنے کے موضوع پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا: یہ مستحب عمل، قرآن کریم سے تمسک کی علامت ہے ۔ یہ عمل صرف شبہائے قدر تک محدود نہیں بلکہ ہر وقت، خاص طور پر مشکلات اور پریشانیوں کے مواقع پر بھی انجام دیا جا سکتا ہے۔
اس دینی ماہر نے اس سلسلہ میں مرحوم آیت اللہ بہجت کے عمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: وہ بھی اس عمل پر تاکید کرتے تھے اور حتیٰ کہ جمعہ کی راتوں اور دیگر خاص مواقع پر بھی قرآن کو سر پر رکھ کر دعا کیا کرتے تھے۔
حجت الاسلام نظری نے کہا: سوال ہوتا ہے کہ آیا وہ لوگ جو قرآن کو سر پر رکھتے ہیں، حقیقت میں اس سے تمسک کرتے ہیں؟۔ یاد رہے کہ یہ علامتی عمل تمام مسلمانوں کے لیے ایک بڑا درس رکھتا ہے اور زندگی کے ہر مرحلے میں قرآن سے گہرے تعلق کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ