۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
گفتگو
نجات کا واحد راستہ قرآن کریم سے تمسک میں ہے

حوزہ / مدرسہ علمیہ قزوین  کے پرنسپل نے کہا: ہمیں قرآن مجید کا علم حاصل کر کے اس کا ترجمہ اور تفسیر کرنی چاہیے تاکہ قرآن کریم کو سمجھ کر اس سے استفادہ کرسکیں۔ ہماری نجات کا واحد راستہ قرآن کریم سے تمسک میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین محمد تقی سبحانی نیا نے مسجد امام حسن عسکری قزوین میں قرآنی نمائش کے افتتاح کے موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج ہمیں قرآن کریم سے مانوس ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس آسمانی کتاب کی صرف تلاوت نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس پر عمل بھی کرنا چاہیے۔

مدرسہ علمی قزوین کے پرنسپل نے مزید کہا: ہمیں قرآن کریم کا علم حاصل کرکے اس کا ترجمہ اور تفسیر کرنی چاہیے اور قرآن مجید کو سمجھ کر زندگی میں اس سے استفادہ کرنا چاہئے کیونکہ ہماری نجات کا واحد راستہ قرآن مجید سے تمسک میں ہے۔

حجت الاسلام سبحانی نیا نے  کہا: اگر کوئی قرآن مجید سے تمسک کرے تو اس کا طرز زندگی قرآنی پڑ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا اور آخرت کی خوشبختی قرآن کریم کی نورانی آیات پر عمل کرنے میں ہے اور ہر شخص اپنی فہم وفراست کے مطابق اس آسمانی کتاب سے استفادہ کرسکتا ہے۔

مدرسہ علمیہ قزوین کے پرنسپل نے دینی مدارس میں قرآن پروگراموں کے انعقاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا: یہ بات قابل تحسین ہے کہ صوبہ قزوین کے دینی مدارس میں قرآنی آیات کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .