حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ بہجت دعا کی اہمیت اور دعا کی قبولیت کے شرعی طریقوں پر زور دیتے ہیں اور حاجت برآوری کے لیے ایک مؤثر راستہ پیش کرتے ہیں۔
ان کے مطابق، جب انسان دوسروں کے لیے، خصوصاً ان کے لیے جو اسی جیسی مشکلات میں مبتلا ہوں، دعا کرتا ہے تو اس کی اپنی دعا کی قبولیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
آیت اللہ بہجت فرماتے ہیں:
"دعا کی قبولیت اور حاجت روائی کے شرعی طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ جو شخص کسی حاجت یا مشکل میں مبتلا ہو، وہ خدا سے یہ دعا کرے کہ جو بھی مؤمن یا مؤمنہ اسی جیسی مشکل میں گرفتار ہے، خدا ان کی مشکل کو بھی دور فرما دے اور جو بھی ایسی ہی حاجت رکھتے ہیں ان کی حاجت کو بھی پورا فرما دے تو اس صورت میں ایک فرشتہ خود اس شخص کے لیے دعا کرتا ہے اور فرشتے کی دعا قبول ہوتی ہے۔"
ماخذ: بہجتالدعا، صفحہ ۲۸









آپ کا تبصرہ