حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے "معذور امام جماعت کی اقتدا" سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکام شرعی میں دلچسپی رکھنے والوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
امام جماعت معذور کی اقتدا کا حکم!
سوال: اگر کوئی امام جماعت جسمانی مجبوری کی وجہ سے سجدہ کی جگہ (مثلاً مُہر) کو عام حد سے زیادہ اونچا رکھے، تو ایسے امام کی اقتدا اور پیچھے نماز پڑھنے والوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر وہ زمین پر ہی سجدہ کرتا ہے اور مُہر کی اونچائی اتنی نہیں کہ عرف (عام طور پر) سجدہ شمار نہ ہو، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔










آپ کا تبصرہ