ہفتہ 8 مارچ 2025 - 15:31
کسی مؤمن کی پریشانی دور کرنے کے لیے کیا گیا چھوٹے سے چھوٹا عمل بھی خدا کی بارگاہ میں ضائع نہیں ہوتا

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: مخیر حضرات جان لیں کہ کسی مؤمن کی مشکل حل کرنے کے لیے کیا گیا چھوٹے سے چھوٹا نیک عمل بھی خداوند متعال کی بارگاہ میں ہرگز ضائع نہیں ہوتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کاشان سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے فرهنگیان یونیورسٹی میں منعقدہ غیرعمدی جرائم میں قید افراد کی امداد کے لیے سترہویں "جشنِ گلریزان" میں خطاب کے دوران کہا: ایک شخص کہتا ہے کہ میں نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے سنا کہ "جو شخص اپنے مؤمن بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں اس کی مدد کرے اور اس کا غم و پریشانی دور کرے، خداوند عزوجل اس کے لیے 72 رحمتیں مقرر فرماتا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال ان 72 رحمتوں میں سے ایک رحمت اسی دنیا میں اسے عطا کرتا ہے، جس سے اس کی معیشت میں بہتری آتی ہے جبکہ باقی 71 رحمتیں قیامت کے خوف اور عذاب سے بچاؤ کے لیے ذخیرہ کر دی جاتی ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: مخیر حضرات اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ مؤمن کی مشکل حل کرنے کے لیے کیا گیا چھوٹے سے چھوٹا نیک عمل بھی خدا کی بارگاہ میں ہرگز ضائع نہیں ہوتا۔ جو شخص کسی مؤمن کی حاجت روائی کی کوشش کرے، 75 ہزار فرشتے اس کی حمایت کرتے ہیں اور جو قدم وہ اس مقصد کے لیے اٹھاتا ہے، اس کے بدلے اس کے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور اس کی نیکیوں اور درجات میں اضافہ ہوتا ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ کاشان نے کہا: مؤمن کی مشکل حل کرنے کی کوشش کرنا یابراہ راست اس کی مدد کرنا خداوند متعال کی بارگاہ میں انتہائی اجر و ثواب رکھتا ہے۔ انہوں نے آخر میں امید ظاہر کی اور دعا کی کہ مخیر حضرات اور مؤمنین کے دل محتاجوں اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی اور ان کے غموں کو دور کرنے کے لیے نرم اور مائل ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha