۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبایی، نماینده رهبر انقلاب در سوریه
ہر آزمائش میں خدا کی حکمت ہوتی ہے

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابوالفضل طباطبائی نے کہا: ہر آزمائش اور امتحان کے پیچھے بشر کے لئے معنوی اور مادی حکمت ہوتی ہے۔ ان سختیوں میں صبر،  تدبیر اور مضبوط عقیدہ رحمت الہی کے نزول کا باعث بنتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ السلام والمسلمین سید ابوالفضل طباطبائی نے اس ہفتے حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں نماز جمعہ کے خطبے میں انسان کی زندگی میں تقوی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی تاکیدات میں ایک تقوی اختیار کرنا ہے اور قرآن کریم میں تقوی کو لباس کا نام دیا گیا ہے کیونکہ تقوی باطنی لباس ہے جو انسان کو گناہوں کے ارتکاب سے محفوظ رکھتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین طباطبائی نے کہا: ہر آزمائش کے پیچھے بشر کے لیے حکمت الہی پوشیدہ ہوتی ہے اور آزمائش کی گھڑیوں میں صبر ، تدبر اور مضبوط عقیدہ رحمت الہی کے نزول کا باعث بنتا ہے۔

انھوں نے کہا: بعض قسم کے واقعات کا سبب خود بشر ہے اور یہ واقعات کم نہیں ہیں جیسے ہیروشیما اور ناگاساکی میں انسانی المیے اور دہشت گرد گروہ داعش اور غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ اور ضدبشری اقدامات کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے۔

شام میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ممکن ہے کہ کرونا وائرس بائیولوجیکل حملہ ہو۔ اسی لئے رہبر انقلاب اسلامی نے مسلح افواج کو متوقع حیاتیاتی جنگ سے مقابلے کے لئے ملک بھر میں مشقوں کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر اس کام کے لیے ایک مستقل بریگیڈ تشکیل دی جائے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین طباطبائی نے آخر میں دعا اور پروردگار سے رازونیاز (بالخصوص ان ایام میں) کے متعلق روایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سب کو خدائے متعال کی بارگاہ میں دعا اور اور اہل بیت علیہم السلام سے توسل کرنے کی طرف دعوت دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .