حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ رپورٹ کے مطابق شام میں حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں اس ہفتہ نماز جمعہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
شام میں رہبر انقلاب اسلامی کی نمائندگی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ شام کی وزارت صحت و اوقاف کے نماز جمعہ کے انعقاد کے متعلق اعلامیہ کے بعد حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں اس ہفتہ کی نماز جمعہ تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوگی۔
لیکن شام کی وزارت صحت نے ابھی تک حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور مساجد کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
حرم مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا دیگر مقامات مقدسہ اور مساجد کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے لہذا حرم مطھر حضرت زینب سلام اللہ علیھا فعلا زیارت کے لئے بند ہوگا۔