۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
عطر حدیث

حوزہ| اللہ نے ہر شی اور ہر عمل کا ایک وقت معین فرمایا ہے جیسے نماز پنجگانہ کے اوقات ہیں۔ رحمت کے دروازے کھلنے کے بھی کچھ خاص مواقع ہیں جو دعا اور توبہ کی قبولیت کے لئے بہترین اوقات ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

آسمان کے دروازے کب کھلتے ہیں؟

رسول خدا صلي الله عليه و آله وسلم فرماتے ہیں:

يُفْتَحُ اَبْوابُ السَّماءِ بِالرَّحْمَةِ فى اَرْبَعِ مَواضِعَ: عِنْدَ نُزُولِ الْمَطَرِ، وَ عِنْدَ نَظَرِ الْوَلَدِ فى وَجْهِ الْوالِدَيْنِ، وَ عِنْدَ فَتْحِ بابِ الْكَعْـبَةِ، وَ عِـنْدَ النِّـكاحِ۔

رحمت کے ساتھ آسمانوں کے دروازے چار موقعوں پر کھلتے ہیں:

1️⃣ بارش کے وقت۔
2️⃣ جب اولاد اپنے ماں باپ کے چہرہ کی طرف دیکھتی ہے۔
3️⃣ جب خانہ کعبہ کا دروازہ کھلتا ہے۔
4️⃣ جب نکاح اور شادی کی تقریب ہوتی ہے۔

مختصر وضاحت

اللہ نے ہر شی اور ہر عمل کا ایک وقت معین فرمایا ہے جیسے نماز پنجگانہ کے اوقات ہیں۔
رحمت کے دروازے کھلنے کے بھی کچھ خاص مواقع ہیں جو دعا اور توبہ کی قبولیت کے لئے بہترین اوقات ہیں۔
جو مذکورہ یا وہ دوسرے اوقات (جو روایات معصومین علیہم السلام میں بیان ہوئے ہیں) میں دعا کرے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
بحـــار الانــوار، جـــ 103، صـــ 221

تبصرہ ارسال

You are replying to: .