۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مسلمان

مختصر وضاحت:اگر ہمیں حقیقی مسلمان بننا ہے تو پڑوسی کو پرشان اور اس کو اذیت کرنے سے بچنا ہوگا چاہے پڑوسی کسی بھی مسلک، دین اور مذہب سے کیوں نہ ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

مسلمان کو کیسا ہونا چاہیئے؟

امام علی رضا عليه السلام فرماتے ہیں:

المُسلِمُ الَّذي يَسلَمُ المُسلِمونَ مِن لِسانِهِ و يَدِہٖ ولَيسَ مِنّا مَن لَم يَأمَن جارُہُ بَوائِقَهُ۔

مسلمان وہ ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں،

اور وہ ہمارے محبّوں میں سے نہیں، جس کے شرّ سے اس کے پڑوسی چین و سکون سے نہ رہیں۔

مختصر وضاحت:

صرف زبان سے مسلمان ہونے کا دعوہ کرنے سے انسان مسلمان نہیں ہوتا بلکہ مسلمان کو ان تمام احکامات اسلامی پر عمل کرنا لازمی ہے جو شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہے۔

خود اسلام کے معنی امن، صلح، کے ہیں لہذا ہر مسلمان کو امن پسند اور صلح جو ہونا چاہیئے تاکہ حقیقی مسلمان قرار پائے۔

اسلام میں پڑوسی کے حقوق کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور اس سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے یہاں تک کہ اصحاب رسول کو یہ لگنے لگا تھا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میراث میں پڑوسی کو حصہ دار قرار نہ دے دیں۔

اگر ہمیں حقیقی مسلمان بننا ہے تو پڑوسی کو پرشان اور اس کو اذیت کرنے سے بچنا ہوگا چاہے پڑوسی کسی بھی مسلک، دین اور مذہب سے کیوں نہ ہو۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
عيون أخبار الرّضا عليه السلام، ج 1، ص 24

تبصرہ ارسال

You are replying to: .