۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
نعمت

حوزہ| کچھ گناہ ایسے ہیں جو سلب نعمت کا باعث ہیں۔ اگر انسان مطیع پروردگار رہے اور کوئی گناہ اس سے سرزد نہ ہو تو ساری نعمتیں باقی رہتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

نعمتوں کے سلب ہونے کی وجہ

امام باقر عليه السلام فرماتے ہیں:

إنَّ اللهَ قَضَى قَضاءً حَتْماً أَلاّ یُنْعِمَ عَلَى الْعَبْدِ بِنِعْمَة فَیَسْلُبُها إیّاهُ حَتّى یُحْدِثَ الْعَبْدُ ذَنْباً یَسْتحِقُّ بِذلِک النَّقِمَةِ۔

اللہ تعالی کا ایک اٹل فیصلہ ہے کہ جو نعمتیں اس نے اپنے بندوں کو عطا کی ہیں وہ ان سے کبھی نہیں چھینے گا جب تک وہ اس گناہ کے مرتکب نہ ہوں جو نعمت کے چھن جانے کا سبب ہو ۔

مختصر وضاحت

خداوند عالم بغیر کسی سبب، بندوں سے نعمتیں نہیں چھینتا ۔
انسان سے جو نعمتیں سلب ہوتیں ہیں اس کا خود انسان ذمہ دار ہوتا ہے۔
کچھ گناہ ایسے ہیں جو سلب نعمت کا باعث ہیں۔
اگر انسان مطیع پروردگار رہے اور کوئی گناہ اس سے سرزد نہ ہو تو ساری نعمتیں باقی رہتی ہیں۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
اصول کافى، جلد 2 ص 273

تبصرہ ارسال

You are replying to: .