دو نعمتیں
امام على عليه السلام فرماتے ہیں:
شَيئانِ لايَعرِفُ فَضلَهُما إلاّ مَن فَقَدَهُما، الشَّبابُ وَ العافِيَةُ۔
دو چیزیں ایسی ہیں جن کی اہمیت ان کے چھین جانے کے بعد معلوم ہوتی ہے۔
1️⃣ جوانی
2️⃣ تندرستی و سلامتی۔
مختصر وضاحت
اللہ نے انسان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے چاہے وہ ظاہری نعمتیں ہو یا باطنی۔
کچھ نعمتیں ایسی ہیں جن سے انسان ہر روز استفادہ کرتا ہے لیکن اس کی اہمیت کو درک نہیں کرتا ہے۔
انہی میں سے دو نعمتیں ایسی ہیں جو ہر انسان کے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جوانی اور سلامتی۔
جب تک انسان جوان اور تندرست ہے ان کی اہمیت سے غافل ہوتا ہے لیکن جب یہ سلب ہو جاتیں ہیں اس وقت اس کو انکی اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
غرر الحكم و درر الكلم، ح 5764