حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غاصب اسرائیلی حکومت کی وزارت جنگ نے کنیسٹ کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ اس وقت 4500 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور اوسطاً روزانہ 60 مزید فوجی زخمی ہو رہے ہیں ، ہر روز، جن میں سے زیادہ تر ریزرو فورسز ہیں جن کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔"
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے، 2022 کے دوران وزارت جنگ کی بہ نسبت اس سال دوگنا مریضوں کو ایڈمٹ کیا گیا ہے، وزارت جنگ کے اعداد و شمار کے مطابق امید ہے کہ 2030 تک قابض فوج میں معذور افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ آج صبح صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ میں زمینی جنگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 اسرائیلی فوجی مارے گئے، تاہم مزاحمت کے بعض ذرائع ابلاغ اور باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ خان یونس میں کل ہونے والی شدید لڑائی کی میدانی معلومات کے مطابق فوجی ہلاکتوں کی تعداد اعلان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
غزہ کی جنگ کو 109 دن گزر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 25000 سے زیادہ افراد شہید اور 62000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، صیہونی حکومت ابھی تک اپنے بیان کردہ کسی بھی اہداف اور دعوے کو حاصل نہیں کرسکی ہے، جن میں سب سے اہم حماس کی تباہی تھی ، اور اس کے برعکس ہر روز عبرانی میڈیا اس جنگ میں حماس کی صلاحیتوں اور اس کی اچھی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کی خبریں دیتا ہے۔