بدھ 20 اگست 2025 - 12:18
اسرائیل کا نیا جنگی منصوبہ، ۶۰ ہزار ریزرو فوجی غزہ پر قبضے کے لیے طلب

حوزہ/ صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی تیاری کے تحت ۶۰ ہزار ریزرو فوجیوں کو قبل از وقت طلب کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کی صبح اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ فوج نے غزہ پر ممکنہ حملے اور قبضے کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے بڑے پیمانے پر ریزرو فوجیوں کو بلا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بدھ سے ۶۰ ہزار ریزرو اہلکاروں کو فوجی مراکز میں حاضری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر غزہ پر قبضے کے منصوبے کو نافذ کیا جا سکے۔

صیہونی چینل ۱۴ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ اقدام غزہ کے خلاف فوجی کارروائی کو تیز کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔

مزید یہ کہ اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاتس اور آرمی چیف ایال زمیر نے منگل کی شب اس منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha