خطیب حرم حضرت فاطمہ
-
خطیب حرم معصومہ قم (س):
کسی انسان میں ذرا بھی انسانیت زندہ ہے تو وہ غزہ کے سلسلے میں خاموش نہیں رہے گا
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید حسین مومنی نے کہا: کسی شخص میں ذرا بھی انسانیت باقی ہے تو وہ غزہ کے سلسلے میں خاموش نہیں بیٹھے گا، صہیونیت کا فتنہ بھی داعش کی طرح ختم ہو جائے گا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی:
لقمان حکیم کے بیانات میں حکمت اور اس کے حصول کے طریقے
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا: حکمت یعنی کسی چیز کی حقیقت کو جان لینا، حکیم وہ ہے جو کسی چیز کی حقیقت کو جان لے، لہذا عالم میں خطا کا امکان ہے، لیکن حکیم میں خطا ک امکان نہیں ہے، حکیم شخص عالم و آگاہی سے آگے بڑھتے ہوئے حقیقت اشیا تک پہنچ جاتا ہے۔
-
جس مال میں خمس نہ نکلا ہو اس مال سے مومنانہ زندگی بسر نہیں ہو سکتی: حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی
حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ (ص) کے خطیب کہا: خمس اور زکوٰۃ الہی فرائض میں سے ہیں؛ اس رقم سے جس کا خمس ادا نہ کیا گیا ہو، عبادت اور حج ادا کرنا اور مومنانہ زندگی گزارنا ممکن نہیں ہے۔
-
صلوات کا ورد انسان کو محبوب خدا بنا دیتا ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم (س) نے حرم حضرت معصومہ (س) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: صلوات کا ورد اور اس کا اعادہ، انسان کو اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیتا ہے ، پیغمبر اسلام (ص) اور اہل بیت علیہم السلام محبوب حقیقی اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوبیت کا پہلا درجہ رکھتے ہیں۔
-
اس دنیا میں امتحان الٰہی قطعی اور حتمی چیز ہے؛ حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ خظیب حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا: خدا کی نعمتیں ہمیشہ آزمائشوں پر غالب رہتی ہیں اور تمام آزمائشیں خدا کی ایک قطعی روایت ہے اور کوئی بھی شخص مصیبت سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
-
بابرکت اور کامیاب زندگی کے لئے یاد خدا ضروری، حجۃ الاسلام مؤمنی
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ہمارے کچھ نوجوانوں کی زندگی کا آغاز گناہ،ترک نماز اور خدا کی یاد سے غفلت کے ساتھ ہوتا ہے اسی لئے زندگیاں بےبرکت ہوجاتی ہیں۔
-
حضرت علی (ع) کی نگاہ میں حقیقی مؤمن کی خصوصیات، استاد حسین انصاریان
حوزہ/ خطیب حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) نے نہج البلاغۃ خطبہ نمبر 152 کے ذیل میں حقیقی مؤمن کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اہل ایمان حضرات مہربان، متواضع اور منکسر المزاج ہوتے ہیں،خدا کی عظمت اور عدالت سے ڈرتے ہوئے،وہ اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔
-
خطیب حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س):
اجتماعی اور انفرادی مشکلات کی برطرفی، پیغمبر اسلام (ص) کی نگاہ میں
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم نے پیغمبر اسلام(ص)کی امیر المؤمنین(ع)کو تعلیم کردہ ایک روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستحب اعمال کی جگہ واجب اعمال کی بجا آوری،دنیا کی جگہ آخرت کو آباد کرنے کی کوشش،دوسروں کی عیب جوئی کے بجائے اپنے عیبوں کی جانب متوجہ رہنا،بہت زیادہ عبادات بجا لانے کے بجائے کیفیت والی عبادت کی بجا آوری اور لوگوں کے سامنے اپنی ضروریات کو پیش کرنے کے بجائے خدا کی بارگاہ میں التجا کرنے سے بہت ساری اجتماعی اور انفرادی مشکلات برطرف ہو سکتیں ہیں۔
-
شب شہادت امام ہادی(ع):
معاشرے کی معنوی ترقی کیلئے دینی غیرت ضروری ہے، حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزہ/ مذہبی اسکالر اور خطیب حرم حضرت فاطمہ(س) نے کہا کہ خدا کی صفات میں سے ایک صفت غیور ہے، خدا ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اپنی ناموس سے متعلق غیرتمند ہوتے ہیں اور معاشرے کی معنوی ترقی کیلئے دینی غیرت ضروری ہے، لیکن بدقسمتی سے، آج معاشرے میں غیرت کم ہوئی ہے اور بدحجابی میں اضافے کی ایک وجہ،مرد حضرات کی بے حسی ہے۔