حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں مدرسہ علمیہ امام خمینی (رہ) بوشہر کے مدیر حجت الاسلام محمد عوض پور نے اس مدرسہ کی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: مدرسہ علمیہ امام خمینی (رہ) بوشہر چند سالوں سے ایک قرآنی درسگاہ کے طور پر جانا جاتا ہے جس میں تقریباً 20 افراد حفظِ قرآن کے تعلیمی پروگرامز میں سرگرمِ عمل ہیں۔
انہوں نے کہا: قرآنی مدارس وہ مدرسے ہیں جو درس و تدریسِ نظامی کے علاوہ قرائت اور حفظِ قرآن کی بھی تعلیم دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے بین الاقوامی اور قومی سطح کے ممتاز قاریان کو قرآنی تعلیم دینے کے لیے مدعو کیا کہ جو اس مدرسے میں آ کر قرآنی طلباء کو درس و تدریس کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
حجت الاسلام محمد عوض پور نے کہا: ہم اس ادارے کی جانب سے طلبہ کو درس و تدریس کے علاوہ مشہد مقدس کی زیارت، راہیان نور سمیت مختلف سیاحتی مقامات کی سیر بھی کرواتے ہیں۔ اسی طرح مختلف مناسبتوں اور مواقع پر صلواتی اسٹالز کا قیام، اساتذہ کی طلباء کے ساتھ سوال و جوابات کی نشستیں اور مختلف شکوک و شبہات کا جواب دینا وغیرہ کا انعقاد بھی شامل ہے۔