۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کالج اسلامی لندن

حوزہ/ اسلامی کالج لندن کے تحقیقی مرکز کے سربراہ نے کہا: ہم ایسے طلباء کو تربیت دینے کی خواہش رکھتے ہیں جو معنوی لحاظ سے بھی برتری رکھتے ہوں اور دوسرے ممالک کی ثقافت سے بھی آشنا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، اسلامی کالج لندن کے تحقیقی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین بہمن پور نے ولایت ہوٹل مشہد میں حوزہ علمیہ خراسان کے ماہرین لسانیات اور بین الاقوامی ہنرمندوں کی پہلی کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا: لسانیات کے طلباء کی اساس امام راحل (رح) کے زمانے سے قائم ہوئی، یہ اس وقت کی بات ہے جب مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے حامل طلباء کو تعلیم دی جاتی تھی اور پھر مقام معظم رہبری بھی انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اسی راستے پر گامزن رہے ہیں۔

انہوں نے حوزہ علمیہ خراسان میں بین الاقوامی تعلیمی سرگرمیوں کی تقویت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: درحقیقت حوزہ علمیہ خراسان امام زمانہ (عج) کی پیروی اور ثقافتی پالیسی کونسل کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعہ ایک خاص کردار ادا کر سکتا ہے۔

لندن اسلامک کالج ریسرچ سنٹر کے سربراہ نے مزید کہا: ثقافتی پالیسی کونسل حوزہ علمیہ کے طلباء کی تربیت اور انہیں تبلیغ کے لئے بھیجنے کے سلسلہ میں حوزہ علمیہ خراسان کی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کے لیے آمادہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین بہمن پور نے کہا: تبلیغِ دین کے حوالے سے بین الاقوامی میدان میں زیادہ تر تبلیغی سرگرمیوں کا ہدف وہ مسلمان ہیں کہ جن کے ایمان اور عقائد کو ہم مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہم ایسے طلباء کو تربیت دینے کی خواہش رکھتے ہیں جو معنوی لحاظ سے بھی برتری رکھتے ہوں اور دوسرے ممالک کی ثقافت سے بھی آشنا ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .