۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله محسن فقیهی

حوزہ / آیت اللہ فقیہی نے کہا: دوسرے لوگ اپنے مقاصد کے لیے اپنے چھوٹے بچوں کو بچپن سے ہی دنیا کی دو یا تین مشہور زبانوں پر عبور حاصل کرا لیتے ہیں لیکن معارف اہلبیت علیہم السلام سے بھرپور علوم اور خزانوں کے حامل ماہرینِ دین بہت کم ایسے افراد ہیں جو لسانیات میں بھی مہارت رکھتے ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ محسن فقیہی نے ادارہ امور ثقافت و مواصلات کے سربراہ حجت الاسلام یحیی جہانگیری سے ملاقات میں عید میلاد پیغمبر اکرم (ص) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ آپ جانتے ہیں، عقل کو کتاب و سنت اور اجماع کے ساتھ احکام اخذ کرنے کا منبع اور ذریعہ گردانا جاتا ہے بلکہ یہ کہنا بہتر ہو گا کہ عقل دوسرے منابع کو سمجھنے کی بنیاد قرار پاتی ہے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے تشیع کو دنیا میں متعارف کرانے میں انقلاب اسلامی کے کردار کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی کی فتح کے ساتھ ہی دنیا میں شیعہ دشمنوں کو ایک طاقتور حریف سے خطرہ محسوس ہوا۔ اس لیے وہ اس حریف کو اپنے تئیں نیست و نابود کرنے میں کسی بھی ہتھکنڈے سے دریغ نہیں کرتے حتیٰ کہ بہتان اور جھوٹ سے بھی۔

انہوں نے مزید کہا: دوسرے لوگ اپنے مقاصد کے لیے اپنے چھوٹے بچوں کو بچپن سے ہی دنیا کی دو یا تین مشہور زبانوں پر عبور حاصل کرا لیتے ہیں لیکن معارف اہلبیت علیہم السلام سے بھرپور علوم اور خزانوں کے حامل ماہرینِ دین بہت کم ایسے افراد ہیں جو لسانیات میں بھی مہارت رکھتے ہوں۔

آیت اللہ محسن فقیہی نے کہا: ہمیں اپنے بچوں کو مختلف زبانیں سکھانے کی کوشش کرنی چاہیے خاص کر جن سے ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں تعلیماتِ اسلام اور دین کی تبلیغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

تعلیمات اہل بیت (ع) کو دنیا تک پہنچانے کیلئے مختلف زبانوں پر عبور ضروری ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .