۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نشست مشترک

حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین کے جنرل ڈائریکٹر آف ایجوکیشن نے کہا: طلباء کی تعلیم سے زیادہ ان کی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے چونکہ ان کی دینی بنیادیں جتنی مضبوط ہوں گی وہ اتنا ہی معاشرہ کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی قزوین نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ قزوین کے جنرل ڈائریکٹر آف ایجوکیشن "نقی سیاہکال مرادی" نے صوبہ قزوین کے تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز اور مسئولین سے ملاقات میں کہا: آج دشمن کے تیروں کا رُخ نوجوان نسل کی جانب ہے اور طلباء ثقافتی اور عقیدتی طور پر دشمنوں کے حملوں میں سرفہرست ہیں۔

سیاہکال مرادی نے کہا: طلباء کے مذہبی عقائد کو مضبوط کرنا ان اہم نکات میں سے ایک ہے جو معاشرے میں ان کی ہدایت اور رہنمائی میں اہم اور نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: طلباء کی تعلیم سے زیادہ ان کی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے چونکہ ان کی دینی بنیادیں جتنی مضبوط ہوں گی وہ اتنا ہی معاشرہ کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔

صوبہ قزوین کے جنرل ڈائریکٹر آف ایجوکیشن نے کہا: آنے والی مومن اور صالح نسل کی تعلیم کی ذمہ داری مومن و مہذب معلمین کے سپرد ہے اور اسکولز اور تعلیمی ادارے ہی تعلیم و تربیت کی بنیاد ہیں۔

طلباء کی تعلیم سے زیادہ ان کی تربیت اہمیت رکھتی ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .