۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم نے حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی ولادت کی مبارکباد دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے انگریزی زبان میں اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں حضرت عیسی ؑ کی ولادت با سعادت کی مسلمانوں اور ایرانی اور غیر ایرانی عیسائیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی عالمی سربراہوں کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی ؑ کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں عیسائی برادری کو نئے عیسوی سال 2021 کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ حضرت عیسی ؑکی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے سے پوری انسانیت کیلئے امن، انصاف اور کامیابی کے حصول کی فراہمی ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .