۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ویڈیو/ حضرت عیسی مسیح کا جہاد - بزبان امام خامنہ ای

حوزہ/ اللہ کے عظیم پیغمبر حضرت عیسی مسیح علیہ السلام ‏نے عوام کے درمیان اپنی موجودگي کا پورا عرصہ مجاہدت کے ساتھ ‏گزارا تاکہ ظلم و جور، جارحیت و بدعنوانی اور ان ‏لوگوں کے مقابلے میں کھڑے ہو جائيں جنھوں نے پیسے اور طاقت کے ‏بلبوتے پر اقوام کے پیروں میں زنجیر ڈال رکھی تھی ‏اور انھیں گھسیٹ کر دنیا و آخرت کے جہنم کی طرف لے جا رہے تھے۔ ‏آج بہت سے لوگ جو حضرت عیسی مسیح کی راہ پر چلنے کے دعویدار ہیں، در حقیقت حضرت عیسی کے راستے سے ‏ہٹ ‏کر کسی اور ہی راہ پر چل رہے ہیں۔ حضرت عیسی ابن مریم علی نبینا و علیہ السلام نے بندگی پروردگار کی اور ‏فرعونیت و ‏سرکشی کے خلاف پیکار کی دعوت دی۔ آج کچھ لوگ اللہ کے اس عظیم پیغمبر کی پیروی کا دعوی کرنے کے ‏باوجود فرعون ‏اور طاغوتوں کی جگہ پر بیٹھے ہیں جن کے خلاف حضرت عیسی ابن مریم پیکار کیا کرتے تھے۔ ‏(امام خامنہ ای 27 دسمبر 2000)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .