۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا کلب جواد

حوزہ/خواجہ اجمیری کو تمام مذاہب کے لوگ مانتے ہیں، معین الدین چشتی امن امان اور گنگا جمنی تہذیب کے نمائندہ رہے ہیں انکے جیسی شخصیت کے خلاف گستاخی معافی کے قابل  نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ، ایک پرائیویٹ نیوز چینل کے اینکر امیش دیوگن نے جَٹ چینل میں بحث کے دوران ایک ڈاکو کے طور پر خواجہ معین الدین چشتی کو بتایا تھا جسکے بعد سے ہی مسلمان میں بہت ہی غم و غصے کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس سلسلے میں مولانا کلب جواد نے شدید ردّ عمل ظاہر کیا ہے اور اینکر کے خلاف سخت ایکشن لیے جانے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ"پہلے غلطی کرو اور پھر معذرت خواہی کرلو اب یہ نہیں چلے گا" انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "اینکر امیش دیوگن نے خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں گستاخی کی ہے اسے خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں گستاخی کرنے پر سزا ملنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ خواجہ اجمیری غریب نواز معین الدین چشتی کو تمام مذاہب کے لوگ مانتے ہیں، معین الدین چشتی امن امان اور گنگا جمنی تہذیب کے نمائندہ رہے ہیں انکے جیسی شخصیت کے خلاف اس طرح کی گستاخی معافی کے قابل  نہیں ہے۔

مجلس علمائے ہندکے جنرل سکریٹری اور امام جمعہ مولانا کلب جواد نے کہا کہ ان لوگوں نے مذاق بنا رکھا ہے پہلے گستاخی کرتے ہیں اور بعد میں معافی مانگ لیتے ہیں امیش دیوگن کی معافی قابل قبول نہیں ہے اور پہلے سے بھی زیادہ احتجاج ہونا چاہیئے، ہم سبھی علماء ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، ایسے لوگوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .