منگل 11 فروری 2025 - 15:44
خبر غم؛ پروفیسر ڈاکٹر ثوبان سعید کو صدمہ

حوزہ/ پروفیسر ڈاکٹر ثوبان سعید صدر شعبۂ فارسی و ڈین فیکلٹیز آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز خواجہ معین الدین چشتی زبان یونیورسٹی لکھنؤ کی والدہ محترمہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پروفیسر ڈاکٹر ثوبان سعید صدر شعبۂ فارسی و ڈین فیکلٹیز آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز خواجہ معین الدین چشتی زبان یونیورسٹی لکھنؤ کی والدہ محترمہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئی۔

اس موقع پر مولانا سید حسین مہدی ریسرچ اسکالر شعبۂ فارسی، دانشگاہ زبان خواجہ معین الدین چشتی لکھنؤ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں کی خبر رحلت سن کر بہت افسوس ہوا چونکہ ماں کائنات کا وہ مقدس لفظ ہے جس سے پیار ومحبت کا احساس ہوتا ہے کہ اس کی محبت تصنع و بناوٹ سے پاک اور اس کا وجود ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ وہی ذات ہے جو سب سے پہلے راضی اور سب سے آخر میں ناراض ہوتی ہے، یہ اس وقت اور وہ عطا کرتی ہے جس کی دوسروں سے امید ہی عبث ہے ۔ اسی لئے ماں کی جدائی ایک ایسا صدمہ ہے جو تاحیات رلاتا ہے۔ کیونکہ یہ رشتہ ہی ایک ایسا رشتہ ہے جس میں سوائے محبت، احساس، درد، مددگاری،خلوص، اپنائیت، جذبہ قربانی، ایثار کے سوا کچھ بھی نہیں۔ اسے اولاد سے کچھ ملے نہ ملے لیکن اس کے اپنے خلوص اور محبت میں کوئی کمی نہیں دیکھی جاسکتی۔ ماں ہرگھراور کُنبے کی عظیم ہستی ،اورسرمایہ ہوتی ہے۔

شاید اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقعہ پر ارشاد فرمایا، ماں اتنی عظیم ہستی ہے ،اگر میری ماں زندہ ہوتی، وہ مجھے آواز دیتی، تو میں نماز کو چھوڑ کر اُسکی خدمت میں حاضر ہوتا،ایک اور موقعہ پر فرمایا، ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔

بارگاہ خداوند متعال میں دعا گو ہوں، کہ اللہ تعالیٰ پروفیسر ثوبان سعید صاحب کی والدہ مرحومہ کے آخرت کے تمام مراحل آسان فرما۔ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ و آلہ و سلم کی شفاعت نصیب فرما،نامہ اعمال کو دائیں ہاتھ میں نصیب فرما،میزان میں نیکیوں کو بھاری فرما،قبر کو تاحد نگاہ وسعت نصیب فرما،قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنادیں ۔پل صراط پر سفر آسان فرما،اعلٰی علِیین میں جگہ نصیب فرما۔

دکھ اور غم کی اس گھڑی مزید دعا گو ہوں کہ اہل خانہ اہل خاندان متعلقین اور لواحقین مرحومہ، خصوصاً پروفیسر ثوبان سعید صاحب کو صبر جمیل عطا فرما۔آمین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 10:42 - 2025/02/12
    الله پاک صبرِ جمیل عطاء فرمائے اور مرحومہ کو اعلی درجہ عطاء فرمائے آمین