۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله شاهرودی

حوزہ/ امام موسی صدر نہایت ہی تیز بین انسان تھے، مجھے یاد ہے انہوں نے آیت اللہ سید محمد باقر صدر کو ایک خط لکھا تھا اور خط میں لکھا تھا کہ میں ایران کے مستقبل کو امام خمینی(رح) کی اس تحریک میں دیکھتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق چیف جسٹس حضرت آیت اللہ العظمی سید محمود ہاشمی شاہرودی مرحوم کی دوسری برسی کی مناسبت سے ، انقلاب اسلامی کے دستاویزی مرکز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں آیا ہے:

آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی یادداشت

امام خمینی (رح) کے عظیم ترین شاگرد آیت اللہ العظمی سید محمود ہاشمی شاہرودی 24  دسمبر 2018ء کو انتقال کر گئے۔ مرحوم ،امام خمینی (رح) اور خاندان صدر کے با اعتماد انسان تھے اور آپ کا ایران و لبنان کے مجاہدین کو جوڑنے میں اہم کردار رہا ہے۔ 

انقلاب اسلامی دستاویزی مرکز کے توسط سے تاریخ کے خزانے میں درج شدہ مرحوم آیت اللہ العظمی سید محمود ہاشمی شاہرودی کی یادداشتوں کا ایک حصہ، جس میں انہوں نے اسلامی تحریک کے مستقبل کے بارے میں امام موسی صدر کے تجزیات اور پیش گوئیوں کو بیان کیا ہے:

امام موسی صدر نے دو یا تین خط لکھے ، میں نے جاکر امام خمینی کے حوالہ کر دیا۔

میں نے امام خمینی سے کہا کہ کچھ لوگ شاید آپ کو اس خط کا جواب دینے سے منع کر دیں۔ 
امام خمینی نے فرمایا: نہیں! میں خود ہی فیصلہ کروں گا۔ 
میں مشورہ لوں گا اور مشورہ لیتا بھی ہوں لیکن میں خود ہی فیصلہ کرتا ہوں۔ پریشان نہ ہوں ، میں اس خط کا جواب دوں گا۔

امام نے بہت عمدہ جواب دیا تھا۔ آپ نے امام موسی صدر کو یہ اجازت دی تھی۔ یہ اجازت فلسطینیوں کو مال امام (خمس) دینے کے سلسلے میں تھی۔ امام موسی صدر نہایت ہی تیز بین انسان تھے۔ مجھے یاد ہے انہوں نے آیت اللہ سید محمد باقر صدر کو ایک خط لکھا تھا اور خط میں لکھا تھا کہ میں ایران کے مستقبل کو امام خمینی(رح) کی اس تحریک میں دیکھتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید نثار علی ترمذی PK 18:32 - 2020/12/26
    0 0
    یہ اچھی شئرنگ ہے۔ اس کا حوالہ مل جائے کہ امام خمینی نے فلسطینیوں کے لیے خمس کے خرچ کرنے کی اجازت دی تھی۔ بڑی خبر ہو گئی موجودہ حالات میں۔