۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کتاب بنگلہ دیش

حوزہ / بنگلہ دیش میں محمد نجم الہدی کی کتاب "اسلامی ثقافت اور تہذیب کی نابودی " کا بنگالی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے اور اس کتاب کی تفصیل  "ماہنامہ بنگال" کے تیرہویں شمارے میں بیان کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، بنگلہ دیش میں محمد نجم الہدی کی کتاب "اسلامی ثقافت اور تہذیب کی نابودی " کا بنگالی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

بنگلہ دیشی معاشرتی اور ثقافتی سرگرمیوں کی نشر و اشاعت کیلئے ایک ماہنامہ پبلشنگ وجود میں لایا گیا ہے تاکہ اس ماہنامہ کے ذریعے بنگلہ دیش میں بنگالی اور انگریزی زبان میں چھپنے والی اور ہر نئی کتابیں متعارف کروائی جا سکیں۔

کالی اور قلم پبلیکیشنز کے توسط سے محمد نجم الہدی کی لکھی ہوئی کتاب بعنوان "اسلامی ثقافت اور تہذیب کی نابودی" کا بنگالی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے اور ڈھاکہ میں ایرانی ثقافتی کونسل کی بنگالی اشاعت کے تیرہویں شمارے میں تفصیل شائع کی گئی ہے۔

کتاب "اسلامی ثقافت اور تہذیب کی نابودی" کی پہلی فصل میں قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم  تک تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی زندگی کا ایک جائزہ لیا گیا ہے۔

نیز کتاب کی دوسری فصل میں ، مصنف نے معاشرے میں رائج مذہبی رسم و رواج کے بارے میں اپنے نظریات کا اظہار کرتے ہوئے ان میں سے اکثر و بیشتر رسومات کو بدعت قرار دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .