۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کتاب «مرام کاسبی»

حوزہ / کتاب "مرام کاسبی" جو عنقریب "مروی پبلشنگ" کی طرف سے شائع کی جائے گی ایک ایسی تحریر ہے جو آیات و روایات اور علماء ربانی کے فرمودات اور اخلاقیات کے عظیم علماء کی نصیحتوں سے استفادہ کرتے ہوئے کسب و تجارت کے عنوان کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری افراد اور تجّار کے لئے لکھی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، کتاب "مرام کاسبی" جو عنقریب "مروی پبلشنگ" کی طرف سے شائع کی جائے گی ایک ایسی تحریر ہے جو آیات و روایات اور علماء ربانی کے فرمودات اور اخلاقیات کے عظیم علماء کی نصیحتوں سے استفادہ کرتے ہوئے کسب و تجارت کے عنوان کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری افراد اور تجّار کے لئے لکھی گئی ہے تاکہ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے راہ نما اصول کے طور پر ہو جو کسب و تجارت کےذریعہ کمال الٰہی کی راہ پر گامزن ہونا چاہتے ہیں۔

اس کتاب کے پہلے باب میں ان آیات و روایات سے آشنائی دی گئی ہے جو کاروبار کی اہمیت کو بیان کرتی ہیں اور اس کے بعد کاروبار میں انبیاء اور اہل بیت علیہم السلام کی عملی زندگی کو بیان کیا گیا ہے۔

دوسرے باب میں ہمیں آیات اور روایات پر مبنی "کاسبان بہشتی" یعنی بہشتی تاجروں کے عنوان سے اخلاق اور عارفانہ کردار سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ کتاب کے اس حصے میں 70 مختلف موضوعات کا جائزہ لیا گیا ہے جیسے پیشہ ورانہ نیت، تقویٰ، نمازِ اول وقت، قیامت پر یقین، بازاروں کی بندش، حسنِ خلق، دیانت اور سچائی، انصاف، انسان دوستی، شکرگزاری، قرض الحسنہ کی روایت، عاجزی، نامحرم کے ساتھ مذاق، شکوہ و شکایت سے پرہیز، کم فروشی، ذخیرہ اندوزی، عمومی راستوں میں رکاوٹ نہ بننا وغیرہ۔

تیسرے باب میں ان تاجروں کا تعارف کرایا گیا ہے جو تجارت کے تمام اصولوں پر عملی طور پر کاربند رہے ہیں اور زندگی بھر ایک الٰہی اخلاق کا عملی نمونہ رہے ہیں۔ اس حصے میں پچھلی صدی میں رہنے والے 20 "کاسبانِ الہی" کے حالات کو شامل کیا گیا ہے جیسے سید ہاشم حداد، شیخ عبدالکرم حامد، کربلائی احمد تہرانی، حاج محمد علی فشندی، حاج مرشد چلوئی، ڈاکٹر محمد حسن فرشچی، شیخ رجب علی خیاط، حاج آقا فخر تہرانی وغیرہ...

کتاب "مرام کاسبی" میں دلچسپی رکھنے والے حضرات مروی پبلشنگ آفس تہران کے رابطہ نمبر 02133919115/ ایکسٹینشن 225 اور 228 پر رابطہ کر کے کتاب "مرام کاسبی" کی تیاری اور دستیابی مراکز سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .