حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، کتاب "عملیات برای ادبیات" (آپریشن فار لٹریچر) محترمہ سیدہ فاطمہ موسوی نے لکھی ہے، جو اس کے بارے میں کہتی ہیں: "ایران، افغانستان اور تاجکستان کے عظیم فارسی زبان شاعروں نے احمد شاہ مسعود کے لیے بہت سے اشعار کہے ہیں کہ جن میں سے 100 مجموعے اس کتاب میں جمع کیے گئے ہیں۔
اس کتاب کا نام شہید مسعود کے ایک جملے سے ماخوذ ہے جو آپریشن کی رات بھی اپنے ساتھیوں کو اشعار سنا رہے تھے اور جب ان سے اس کی وجہ پوچھی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں: "یہ سب آپریشنز ادب کے لیے ہیں اور ہم فارسی زبان کی حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں"۔
قابل ذکر ہے کہ کتاب "عملیات برای ادبیات" (آپریشن فار لٹریچر) کی نقاب کشائی مورخہ 16 مئی 2024ء بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے کتاب میلہ تہران میں موجود لوحِ فکر پبلشرز کے بوتھ پر کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 35 واں تہران بین الاقوامی کتاب میلہ "آؤ پڑھیں اور بنائیں" (بخوانیم و بسازیم) کے موٹو کے ساتھ 8 مئی سے 18 مئی 2024ء تک مصلای امام خمینی رہ تہران میں جاری ہے اور اسی طرح آنلائن طور پر بھی ketab.ir ویب سائٹ پر منعقد کی جا رہی ہے۔