۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
شیخ نعیم قاسم

حوزہ/ شیخ نعیم قاسم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کو جان لینا چاہیئے کہ ہم اپنی سرزمین اور خود مختاری کے سختی کے ساتھ پابند ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے حوالے سے عرب ای مجلے العہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہید قاسم سلیمانی امریکہ اور اس کی استکباری سازشوں کے لئے دردناک ترین شخص نہ ہوتے تو ٹرمپ ان کی براہ راست و کھلم کھلا ٹارگٹ کلنگ کا فیصلہ کبھی نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ کامیاب نہ ہوتے اور ان کے دم سے مزاحمتی محاذ کی کامیابیاں جڑی نہ ہوتیں تو وہ امتِ مسلمہ کے درمیان اس قدر اعلیٰ مقام کے حامل بھی نہ ہوتے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمارے لئے امریکی انتخابات کے نتائج کی کوئی اہمیت نہیں، تاہم ہم بدمعاش ٹرمپ کے زوال کو ظالمین کے لئے عبرت کا نشان سمجھتے ہیں جبکہ بائیڈن کے بارے کسی قسم کی رائے کا قائم کیا جانا اس کی سیاست پر منحصر ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کو جان لینا چاہیئے کہ ہم اپنی سرزمین اور خود مختاری کے سختی کے ساتھ پابند ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزاحمتی محاذ کی جانب سے اپنے رَستے پر سختی سے کاربند رہنے پر تاکید کی اور کہا کہ وہ جو پائیداری سے کام لیتا ہے، اسرائیل پر قابو پا لیتا ہے اور جو پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے بھی اپنے دوٹوک موقف میں تبدیلی نہیں آنے دیتا، شہدائے کرام کی حاصل کردہ کامیابیوں اور ان کے خون کو کبھی رائیگان نہیں جانے دیتا! شیخ نعیم قاسم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان اپنی تمام قوت اور مکمل تیاری کے ساتھ جہاد جاری رکھے گی اور اسرائیل اور اس کے ناجائز قبضے کے خلاف فوجی توازن اور دفاع سے متعلق اپنے تمام اختیارات کو بروئے کار لائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .