۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شهید سردار سلیمانی

حوزہ / عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے ان وجوہات کی طرف اشارہ کیا ہے جن کی وجہ سے امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کے جرم کا ارتکاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے ان وجوہات کی طرف اشارہ کیا ہے جو امریکہ کے ہاتھوں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کی باعث بنی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مخاصمت بہت پرانی اور سخت ہے۔ جس میں اب اور زیادہ شدت آئی ہے۔

نوری المالکی نے مزید کہا: امریکہ کی جانب سے ان کمانڈروں کو ہدف قرار دینا طبیعی امر ہے۔ کیونکہ ان کمانڈروں نے بہت زیادہ فتوحات حاصل کیں اور خطے پر امریکی تسلط کے بہت سارے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

عراق کے سابق وزیر اعظم نے کہا: جنرل قاسم سلیمانی(وہ تھے جنہوں) نے اپنی انتھک کوششوں اور جہاد کے ذریعہ یمن، شام، لبنان اور عراق میں دشمن کے تغیر وتبدل ایجاد کرنے کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .