جمعہ 25 دسمبر 2020 - 14:41
شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر کتاب ’’زندہ شہید‘‘ کا تیسرا ایڈیشن شائع ہوا

حوزہ/ اس کتاب کے مؤلف حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی (مدیر شعور ولایت فاؤنڈیشن ) ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیت کے باوجود صرف پچیس دنوں میں یہ کتاب لکھی ہے جو سب سے پہلے شہید قاسم سلیمانی کے چالیسویں کے موقع پر العارف اکیڈمی پاکستان سے شائع ہوئی اور ہاتھوں ہاتھ لی گئی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید جنرل قاسم سلیمانی کی حیات و خدمات پر مشتمل  اردو زبان میں لکھی گئی سب سے پہلی اورجامع کتاب’’زندہ شہید ‘‘ کا تیسرا ایڈیشن شعور ولایت فاؤنڈیشن لکھنؤ سے شائع ہوا ۔ شعور ولایت فاؤنڈیشن کے شعبۂ نشر و اشاعت کے مسئول جناب سید ریاض جعفر رضوی نے بتایا کہ لوگوں کی فرمائش اور کتاب کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے یہ کتاب تیسری مرتبہ لکھنؤ میں شعور ولایت فاؤنڈیشن سے شائع ہوئی ہے ۔

اس کتاب کے مؤلف حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی
مدیر شعور ولایت فاؤنڈیشن 

اس کتاب کے مؤلف حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی (مدیر شعور ولایت فاؤنڈیشن) ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیت کے باوجود صرف پچیس دنوں میں یہ کتاب لکھی ہے جو سب سے پہلے شہید قاسم سلیمانی کے چالیسویں کے موقع پر العارف اکیڈمی پاکستان سے شائع ہوئی اور ہاتھوں ہاتھ لی گئی ۔ پوری کتاب ۳۱۰ صفحات پر مشتمل ہے جس میں شہید کے حالات زندگی اور خدمات کو تفصیل سےبیان کیاگیاہے ، اس میں شہید کی مفصل سوانح حیات، اخلاقی خصوصیات و صفات، خاطرات ، شہادت کا جانسوز لمحہ ، اس کے علل و اسباب اور  اثرات ، دنیا کی بڑی شخصیتوں کے پیغامات تعزیت اور تاثرات، الٰہی وصیت نامہ نیز آپ کی زندگی کی بعض اہم تصویریں بھی شامل ہیں ۔

اس کتاب کے بعض اہم ترین عناوین یہ ہیں :
قاسم سلیمانی زندہ شہید ، زندہ شہید رہبر معظم کی نگاہ بصیرت میں ، حیات و خدمات کا تفصیلی جائزہ، قدس فورس ایک اسلامی فوج، اخلاقی خصوصیات و صفات ( دس اہم ترین اخلاقی خصوصیات پر سیر حاصل بحث )، یادوں کے اجالے(۱۵خاطرات)، شہید سلیمانی کا آخری انٹرویو، شہادت تکمیل آرزو کی حسین گھڑی ، شہادت کا دردناک لمحہ، شہید اپنے چاہنے والوں کے دوش پر ، یادگار نماز جنازہ ، شہادت کے علل و اسباب، شہادت کے اثرات، تاثرات و پیغامات ، شہید ابو مہدی مہندس(حیات و خدمات کا سرسری جائزہ)، الٰہی وصیت نامہ ، زندہ شہید تصاویر کے آئینہ میں ....۔ 

کتاب کی اہمیت کے پیش نظر ادارۂ پاسداران ولایت کشمیر کے مدیر نے مؤلف سے خواہش ظاہر کی کہ ہمیں بھی اس کتاب کی اشاعت کی اجازت دیں اس لئے کہ حالات کے پیش نظر  پاکستان سے کتاب حاصل کرنا سردست ممکن نہیں اور مومنین کشمیرکتاب کے مطالعہ کی شدید خواہش رکھتے ہیں اسی لئے یہ کتاب دوسری مرتبہ ۲۸مئی ۲۰۲۰ کو ادارۂ پاسداران ولایت کشمیر سے شائع ہوئی ۔

اب شہید کی برسی کے موقع پر یہ کتاب تیسری مرتبہ دیدہ زیب سرورق کے ساتھ شعور ولایت فاؤنڈیشن(لکھنؤ) سے شائع ہوئی ہے ، اس ایڈیشن میں اندرون صفحات کو بھی دیدہ زیب بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور ہر صفحہ کے سب سے اوپر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر رکھی گئی ہے اور آخر کے  ۲۴ صفحات میں جوانی سے لے کر تشییع جنازہ تک کی مختلف تصویریں شامل ہیں ۔

امید ہے کہ ارباب ذوق و مطالعہ اس کتاب کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے اور اس کی خاطر خواہ پذیرائی کریں گے ؛ خواہشمند حضرات سے گزارش ہے کہ وہ کتاب حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ قائم کریں :
+910119644122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .

تبصرے

  • منتشرشده: 1
  • در صف بررسی: 0
  • غیرقابل‌انتشار: 0
  • ابرہیم مختات IN 12:14 - 2023/01/22
    Assalamualaikum aga humble request plz send me Zinda shaheed Hajj n Urdu and in English PDF