۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
News ID: 364615
26 دسمبر 2020 - 14:26
مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری نے حیدرآباد سندھ پاکستان میں مسیحی برادری کی مرکزی عبادت گاہ چرچ میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوکر کیک کاٹنے کی پُر رونق محفل میں شرکت کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری نے حیدرآباد سندھ پاکستان میں مسیحی برادری کی مرکزی عبادت گاہ چرچ میں مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوکر کیک کاٹنے کی پُر رونق محفل میں شرکت کی جبکہ اس پروگرام میں حیدرآباد سندھ کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور چرچ کے پادری صاحب نے علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی صاحب کی خدمت میں گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج بہت زیادہ خوشی محسوس ہوئی ہے کہ ہماری اس خوشی میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ علامہ ڈاکٹر حیدری صاحب نے شریک ہوکر عملی طور پہ ثابت کیا ہے کہ ہم تمام امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ دیگر ادیان کے احترام کے بھی قائل ہیں۔

علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی نے وہاں پہ پیغام دیا کہ ہم آج کے دن آپ کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ یہ بتانا چاھتے ہیں کہ اسلام نے کبھی بھی کسی کے دین کی توھین نہیں کی ہے اور اسلام نے ہمیشہ دھشتگردی اور تفرقے بازی سے دوری کے ساتھ ساتھ انسانی اقدار کی پاسداری و حفاظت کا خصوصی درس دیاہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق جو بھی دھشتگردی کا مرتکب ہوگا وہ بہرحال کسی بھی صورت میں مسلمان نہیں ہے۔

اس پروگرام میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے منتخب رکن جناب انجنئیر صابر حسین قائم خانی بھی شریک ہوئے تھے۔
آخر میں تمام شرکاء نے انسانی اقدار کے فروغ اور تحفظ اور ملک عزیز پاکستان کے استحکام و سربلندی کے لئے دعائیں کیں پھر سب نے ملکر مسیحی برادری کی عبادت گاہ چرچ کا اندر سے معائنہ بھی کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .