۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
سندھ حیدرآباد کا موکب لبیک یا حسین (ع)

حوزہ/ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں قاسم آباد کے علاقے نسیم نگر چوک پہ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ معروف اسلامک اسکالر علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح "موکب لبیک یاحسین علیہ السلام" نصب کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اربعین حسین پر شیعہ و سنی عزاداروں نے پیدل سفرِ عشق کرکے مرکزی ماتمی جلوسوں میں شرکت کی۔

اسی طرح سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں قاسم آباد کے علاقے نسیم نگر چوک پہ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلیٰ معروف اسلامک اسکالر علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح "موکب لبیک یاحسین علیہ السلام" نصب کیا گیا۔

موکب میں عزاداروں کی خدمت کی گئی اور ظہرین کی نماز با جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ اسکے بعد علامہ کرم علی حیدری کی قیادت میں ہزاروں عزاداروں نے پیدل سفرِ عشق کرکے مرکزی ماتمی جلوس قدم گاہ حضرت امام علی علیہ السلام میں شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .