۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ کرم علی حیدری

حوزہ/ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عام آدمی نہیں تھے بلکہ وہ اپنے زمانے کے بہترین اسکالر اور عدالت سے وابستہ تھے۔انکے عزائم و پیغامات کسی ایک طبقے یا ایک فرقے کیلئے نہیں تھے بلکہ انہوں نے اسلام اور انسانیت کی فلاح و بہبودی کیلئے بلاتفریق خدمات انجام دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانیٔ پاکستان محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت کے موقعے پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان، علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی نے کہا کہ آج اس عظیم الشان شخصیت کی ولادت کا دن ہے جس نے مسلمانوں کو ایک عظیم ملک مہیا فرمانے کیلئے اپنی بے نظیر خدمات انجام دیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح ایک عام آدمی نہیں تھے بلکہ وہ اپنے زمانے کے بہترین اسکالر اور عدالت سے وابستہ تھے۔ انکے عزائم و پیغامات کسی ایک طبقے یا ایک فرقے کیلئے نہیں تھے بلکہ انہوں نے اسلام اور انسانیت کی فلاح و بہبودی کیلئے بلاتفریق خدمات انجام دیں۔

انہوں اپنی بے نظیر کوششوں اور محنتوں سے دنیا میں  پاکستان کا روشن چہرہ دنیا میں ثابت کیا تھا۔ اور اگر دیکھا جائے تو انہوں نے جو کچھ کیا تھا قرآن مجید کی تعلیمات کی روشنی میں ظلم و بربریت سے نجات دلانے اور ایک مسلمان ملک بنانے میں مثبت ترین کردار ادا کیا۔

انہوں نے کبھی بھی ملک عزیز پاکستان کے خزانے کو اپنی ذات پہ استعمال نہیں کیا تھا اور یہی تعلیمات قرآن و حدیث اور سیرت محمد و آل محمد علیہم السلام ہے۔

اور قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے دور میں کھلم کھلا دھشتگردی اور اسرائیل کی فاسق و فاجر حکومت و جارحیت کی پرزور مخالفت کی تھی۔

ہمیں بھی چاھئیے کہ اسلامی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے بزرگوں اور قائدین و رھبران کی پیروی کرتے ہوئے ظلم و استبداد سے نفرت کرتے ہوئے اسلام کا حقیقی چہرہ روشناس کرانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .