۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

حوزہ/ ملک میں ایک سازش کے تحت صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ہمیں قائداعظم کے افکار کو اپنا اصول قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے احمقوں کی ہر صورت مخالفت کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد نجفی پرنسپل جامعہ مدینة العلم اسلام آباد نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد جناح نے ایک جمہوری اور اسلامی ملک کی بنیاد رکھی جس کا اہم پیغام یہ تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ہم امید کرتے ہیں پانی پاکستان کو تجویز کو قبول کیا جائے گا اور موجودہ حالات میں حکمران بھی کسی قسم کی حمایت نہیں کریں گے وہ ناجائز ریاست ہے اس پہ ہمیشہ قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کراچی میں پاکستان کی پہلی قومی اسمبلی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اِس مملکت پاکستان میں آپ آزاد ہیں، اپنے مندروں کو جانے کے لیے، اپنی مساجد کو جانے کے لیے اور دیگر عبادت کے مقامات کو جانے کے لیے۔ آپ کسی بھی دین، مذہب، ذات یا عقیدے سے تعلق رکھتے ہوں، کارِ ریاست کا اِس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی کا کہنا تھا تمام امن پسند لوگوں کو ان کی خدمات کو یاد رکھنا چاہیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایک سازش کے تحت صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ہمیں قائداعظم کے افکار کو اپنا اصول قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے احمقوں کی ہر صورت مخالفت کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .