حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیخ نعیم قاسم نے پیر کو اپنے مضمون میں شہید قاسم سلیمانی کو تجربہ کار اور وژن کمانڈر کے طور پر متعارف کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری منصوبہ بندی سے دشمن کے خلاف مہم کا آغاز کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ سید حسن نصراللہ کے ساتھی نے جنرل قاسم سلیمانی کو ایک ہنر مند، باشعور اور تجربہ کار سیاستدان بتایا اور ساتھ ہی کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی مساوات سے بخوبی واقف تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی ایک بہت ہی بابصیرت شخص تھے جو چیزوں کی گہرائی کو سمجھتا تھا۔
دوسری جانب حزب اللہ کے سائبر میڈیا کے انچارج ، حسین ریحلہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے موقع پر کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نہ صرف ایک جنگجو تھے بلکہ منصوبہ بندی کے سفارتکار بھی تھے۔ اسی طرح انہوں نے قاسم سلیمانی کو ایسے شخص کے طور پر بیان کیا جو خطے کے لوگوں کی خصوصیات اور رسم و رواج سے بخوبی واقف تھے اور مشرق وسطی کی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھتے تھے۔