۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
 نائب الأمين العام لحزب الله الشيخ نعيم قاسم

حوزہ/ لبنان، حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان کی معاشی اور معاشرتی صورتحال اب قابل برداشت نہیں ہے ، لوگوں کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور کورونا بحران بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان، حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شیخ حسن ملک کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی معاشی اور معاشرتی صورتحال اب قابل برداشت نہیں ہے ، لوگوں کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور کورونا بحران بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا لوگوں کے دکھ اور تکالیف اور ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اس مرحلے میں ایک مستحکم حکومت کے قیام کی ضرورت نہیں ہے؟

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اب یہ وقت ایوان نمائندگان انتخابات کے نتائج کے خلاف اقتدار اور بغاوت کے توازن کی اصلاح  یا تبدیل کرنے کا نہیں ہے اور ایسی حکومت کا ڈھانچہ تشکیل دیا جائے جو پارلیمانی دھڑوں پر مشتمل نہ ہو۔

شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ہمارے پاس موجود واحد حل طائف معاہدے کے بعد سے آئین اور اعتماد شدہ نظام کے مطابق حکومت کا تقرر اور تشکیل دینا ہے اور اس راہ حل کو نظرانداز کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کو بحران اور اضطراب کی کیفیت میں باقی رکھنا ہے اور اس کی ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہوتی ہے جو آئین پر عملدرآمد نہیں کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بیروت کی بحالی، بیروت کو بچانے اور بحرانوں کو حل کرنے کے منصوبے کے لئے ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ذمہ داریوں کو برداشت کرے اور جب بھی ہاتھ تھامے جائیں اور مزید نمائندے حکومت میں موجود ہوں تو حکومت ایوان نمائندگان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی اور اصلاحات کی مزید  امید بڑھ جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .